News Views Events

امریکی چپس محفوظ اور قابل اعتماد نہیں ہیں، چین کی تین بڑی صنعتی انجمنوں کا بیان

0

 

حال ہی میں امریکی حکومت نے قومی سلامتی کے بہانے نئے ایکسپورٹ کنٹرول ریگولیشنز کا اعلان کیا، جس میں 140 چینی کمپنیوں کو امریکی فہرست میں شامل کیا گیا، اور مزید سیمی کنڈکٹر آلات اور ہائی بینڈوتھ میموری چپس سمیت سیمی کنڈکٹر مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی ہے. 3 دسمبر کو ، انٹرنیٹ سوسائٹی آف چائنا ، چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز ، اور چائنا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن نے جاری بیان میں چینی کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی چپس خریدنے میں احتیاط سے کام لیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے یکطرفہ رویے سے نہ صرف چینی اور امریکی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ امریکی چپ مصنوعات کی مستحکم فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے جو اب محفوظ اور قابل اعتماد نہیں ہیں اور چین کی متعلقہ صنعتوں کو محتاط انداز میں امریکی چپس خریدنی پڑےگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.