News Views Events

جنوبی کوریا کی حکمراں جماعت کی قیادت کا یون سک یول سے پارٹی چھوڑنے کا مطالبہ ۔جنوبی کوریائی میڈیا

0

 

جنوبی کوریا کے جے ٹی بی سی ٹی وی کی 4 دسمبر کو جاری رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی حکمراں جماعت کی قیادت نے یون سک یول کو پارٹی چھوڑنے کے لیے کہا ہے۔ اسی دن جنوبی کوریا کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت منجو پارٹی آف کوریا نے صدر پر زور دیا تھا کہ وہ فوری طور پر استعفیٰ دیں ورنہ وہ ان کے خلاف مواخذے کا عمل شروع کرنے کی کوشش کرے گی ۔ جنوبی کوریا میں متعدد شہری گروہوں نے بھی صدر یون سک یول کے مواخذے اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق4 تاریخ کو صبح 4 بج کر 27 منٹ پر جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے سیئول میں صدارتی دفتر میں براہ راست نشریات کے ذریعے اعلان کیا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کی درخواست قبول کی ہے اور مارشل لاء ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے 3 تاریخ کو رات 11 بج کر 25 منٹ پر مارشل لاء کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جو تقریبا چھ گھنٹے تک نافذ رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.