News Views Events

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے فوری پرامن حل کے مطالبے کے لیے متعدد قراردادوں کی منظوری

0

اقوام متحدہ کی اناسیویں جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین پر بحث کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے متعلق متعدد قراردادوں پر ووٹنگ ہوئی ۔
مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے مسئلہ فلسطین کے فوری اور جامع حل کے مطالبے کا اعادہ کرنے والی قرارداد کی منظوری میں جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق میں 157 ووٹ آئے ، 7 ممالک غیر حاضر رہے اور 8 ووٹ مخالفت میں آئے جن میں امریکہ، اسرائیل، ارجنٹائن سمیت ممالک شامل رہے ۔
اس کے بعد ایک اور قرارداد منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل کو 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر گولان کی پہاڑیوں سے فوری طور پر اپنے مسلح افراد کو واپس بلانے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کے حق میں 97 ووٹ پڑے ، 64 ارکان غیر حاضر رہے اور 8 ووٹ مخالفت میں آئے۔مخالفت والے ممالک میں امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور کینیڈا شامل تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.