چین کے تائیوان کی معروف مصنفہ چھیونگ یاؤ 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
بیجنگ:4 دسمبر کی سہ پہر ایک بج کر بائیس منٹ پر چین کے تائیوان کی معروف مصنفہ چھیونگ یاؤ 86 سال کی عمر میں شن پے شہر کے ڈان شیوئی ڈسٹرکٹ میں اپنی رہائش گاہ میں انتقال کر گئیں۔ چھیونگ یاؤ، جن کا اصل نام چھن زے ہے،چین کے تائیوان کی معروف مصنفہ ہیں۔کئی شہرت یافتہ فلمیں یا ٹی وی سیریز ان کے ناولوں پر مبنی ہیں، جن میں ” شہزادی ہوان چو ” اور "خوابوں کا پردہ” وغیرہ شامل ہیں ، جو چینی سماج میں نہایت مقبول ہیں۔