News Views Events

مستقبل قریب میں ریزرو ریکوائرمنٹ کے تناسب کو 0.5 فیصد پوائنٹس کم کیا جائے گا، چین

0

مستقبل قریب میں ریزرو ریکوائرمنٹ کے تناسب کو 0.5 فیصد پوائنٹس کم کیا جائے گا، چین

بیجنگ : پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر پھانگ  گونگ شنگ نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں چین میں  ریزرو  ریقوائمنٹ ریشو میں 0.5 فیصد پوائنٹس کی کمی کی جائے گی، جس سے مالیاتی مارکیٹ کو تقریباً 1 ٹریلین یوان کی طویل مدتی لیکویڈیٹی فراہم ہوگی۔

ہاؤسنگ قرضوں کے حوالے سے کمرشل بینکوں کی رہنمائی کی جائےگی کہ وہ  پرانے ہاؤسنگ قرضوں کی شرح سود کو نئے قرضوں کی شرح سود تک کم کریں  اور اوسط   تقریباً 0.5 فیصد پوائنٹس کی کمی کی توقع ہے۔ قومی سطح پر، دوسرے مکان  کی خریداری کی ڈاون پیمنٹ کا کم سے کم تناسب  25 فیصد سے  کم کر کے 15 فیصد تک کیا جائے گا اور پہلے اور دوسرے مکان کے لئے کم از کم ڈاؤن پیمنٹ تناسب کو یکجا کیا جائے گا۔

پھانگ  گونگ شنگ نے کہا کہ مستقبل قریب میں سیکیورٹیز، فنڈز اور انشورنس کمپنیوں کے لیے سویپ کی سہولت بھی قائم کی جائےگی  تاکہ کوالیفائیڈ سیکیورٹیز، فنڈز اور انشورنس کمپنیوں کو اپنے اثاثوں کی بنیاد پر  مرکزی بینک سے لیکویڈیٹی حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ دوبارہ قرضوں کے حصول کا میکنزم  قائم کرکے بینکوں کی رہنمائی کی جائےگی کہ وہ  لسٹڈ کمپنیوں اور بڑے شیئر ہولڈرز کو قرضہ فراہم کریں تاکہ بائی بیک کی حمایت کی جاسکے اور شیئر ہولڈنگز میں اضافہ کیا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.