News Views Events

یورپی یونین کی جانب سے اینٹی سبسڈی تحقیقاتی کیس ڈبلیو ٹی او کو پیش کرنے پر چین کو افسوس ہے ، چینی وزارت تجارت

0

یورپی یونین کی جانب سے اینٹی سبسڈی تحقیقاتی کیس ڈبلیو ٹی او کو پیش کرنے پر چین کو افسوس ہے ، چینی وزارت تجارت

 

بیجنگ: یورپی یونین نے ڈبلیو ٹی او کی جانب سے تنازعات کے تصفیے کے میکانزم کے تحت یورپی یونین کی ڈیری مصنوعات میں چین کی سبسڈی مخالف تحقیقات کے حوالے سے چین سے مشاورت کی درخواست کی ہے۔چین کی وزارت تجارت کے ٹریٹی اینڈ لاء ڈیپارٹمنٹ کے انچارج نے اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کو افسوس ہے کہ یورپی یونین نے سبسڈی مخالف تحقیقاتی کیس کو ڈبلیو ٹی او تنازعات کے تصفیے کے میکانزم کو پیش کیا ۔

چین اس معاملے کو ڈبلیو ٹی او کے متعلقہ قوانین کے مطابق ہینڈل کرے گا۔

ڈبلیو ٹی او کے رکن کی حیثیت سے، چین نے منصفانہ اور آزاد تجارت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ احتیاط اور تحمل کے ساتھ متعلقہ اقدامات کا استعمال کیا ہے۔ یورپی یونین کی ڈیری مصنوعات کی جوابی تحقیقات کا آغاز چینی قانون کے مطابق اور گھریلو صنعت کی درخواست کے جواب میں کیا گیا تھا۔چین کی ملکی صنعتوں کے جائز مطالبات اور جائز حقوق اور مفادات کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.