News Views Events

لاؤس ؛19ویں مشرقی ایشیا سربراہی کانفرنس چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہمی اعتماد اور تعاون پر مرکوز

0

وینٹیا:19ویں مشرقی ایشیا سربراہی کانفرنس 11 تاریخ کی صبح لاؤس کے دارالحکومت وینٹیانے میں منعقد ہوئی جس میں شریک ممالک کے رہنماؤں نے باہمی اعتماد کو بڑھانے، تعاون کو مضبوط بنانے ،مشترکہ طور پر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور علاقائی اور بین الاقوامی ہاٹ ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سربراہی اجلاس کی صدارت لاؤ س کے وزیر اعظم سونیکسے سیفنڈون نے کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 19 سالوں کے دوران مشرقی ایشیا سمٹ تعاون میں بہت ترقی ہوئی ہے اور تعاون کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔ ابھرتے ہوئے جیو پولیٹیکل اور جیو اکنامک منظر نامے کے پیش نظر، مشرقی ایشیا سمٹ کے فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانا ، باہمی افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔
حالیہ مشرقی ایشیا سمٹ میں 10 آسیان ممالک کے ساتھ ساتھ چین، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، روس اور امریکہ کے رہنما یا نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.