News Views Events

چینی وزیراعظم کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا تیسر اکل رکنی اجلاس، قومی عوامی کانگریس کے لئے پیش کئے جانے والی حکومتی ورک رپورٹ پر تبادلہ خیال

0

چینی وزیراعظم کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا تیسر اکل رکنی اجلاس، قومی عوامی کانگریس کے لئے پیش کئے جانے والی حکومتی ورک رپورٹ پر تبادلہ خیال

بیجنگ( نیوز ڈیسک) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی صدارت کی جس میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں پیش کی جانے والی حکومتی ورک رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

چینی میڈیا کے مطابق لی چھیانگ نے کہا کہ جشن بہار کی تعطیلات گزر چکی ہیں اور ریاستی کونسل کے تمام محکموں کو سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس کے مطالبات اور منصوبوں کے مطابق فوری طور پر فعال ہو کر تمام شعبوں کے کام سنجیدگی کے ساتھ انجام دیتے ہوئے اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے سلسلے میں نئی پیش رفت کے حصول کی کوشش کرنا ہوگی۔

اجلاس میں چین کی ریاستی کونسل کے کل رکنی اجلاس کے اراکین نے شرکت کی جبکہ متعلقہ محکموں اور اداروں کے ذمہ داران بھی اجلاس میں موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.