News Views Events

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تکمیل کا خواہاں ہوں، چینی صدر

0

 

اسلام آباد:  چینی صدر شی-جن پھنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر انہیں تہنیتی خط لکھا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد کا خط بھیجا.

چینی صدر کی جانب سے خصوصی طور پر بھیجا گیا یہ خط، پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔

خط کے متن کے مطابق چینی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چینی صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت دار ہیں،

تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا.

دونوں ممالک کے مابین ایسا مضبوط رشتہ قائم ہوا جس پر بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ کبھی اثرانداز نہیں ہوا.

خط کے متن کے مطابق چینی صدر کا کہنا تھا کہ رواں برس جون میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس میں ہمارے مابین خوشگوار تبادلہ خیال ہوا اور متعدد امور پر اتفاق ہوا.

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے.

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ مل کر چین پاکستان اسٹرٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہوں.

آپ کے ساتھ مل کر متعدد شعبوں میں تعاون اور اس جدید دور میں چین و پاکستان کے لوگوں کے مابین گہرے تعلقات سے ایک مشترکہ مستقبل کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہوں.

آپکے لئے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمناء ہے.

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.