News Views Events

لبنان کو ایک اور غزہ میں تبدیل ہونے کا خطرہ لاحق ہے, انتونیو گوتریس

0

لبنان کو ایک اور غزہ میں تبدیل ہونے کا خطرہ لاحق ہے, انتونیو گوتریس

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان دشمنی شدت اختیار کرنے سے لبنان کو ایک اور غزہ میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک مواصلاتی مصالحتکار جان کربی نے ایک نیوز پروگرام میں کہا کہ امریکہ کا ماننا ہے کہ موجودہ فوجی تنازع کو بڑھانا اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے اور امریکہ اب بھی سفارتی طریقے کے ذریعے تنازع کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسرائیل کے ساتھ براہ راست اس نقطہ نظر کا اظہار کر رہا ہے۔ اسی دن برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر فائربندی کرکے شہریوں کے لئے امن و سلامتی کا ماحول پیدا کریں۔

 

ادھر یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزف بوریل نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ کے مابین تنازع میں اضافے پر "انتہائی تشویش” کا اظہار کرتی ہے، اور دونوں فریقوں سےفوری طور پر فائر بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔

بوریل نے کہا کہ اگر جنگ مکمل طور پر چھڑ گئی تو لبنان اور اسرائیل دونوں اطراف کے عام شہری ایک بار پھر سب سے زیادہ نقصانات کے شکار ہوں گے اور سفارتی ثالثی سمیت دیگر طریقوں کے ذریعے مکمل جنگ سے بچنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.