News Views Events

چین اور ہنگری کی جانب سے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی تعمیر کا مشترکہ بیان

فریقین کا باہمی سودمند تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

0

بوڈاپیسٹ (نیوز ڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہنگری کے صدر شیوک ڈوماش اور وزیر عظم وکٹر اوربان کی دعوت پر ہنگری کا سرکاری دورہ کیا۔

دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ نے بالترتیب صدر شیوک اور وزیر عظم اوربان سے بات چیت کی۔ فریقین نے دوستانہ، مخلصانہ اور باہمی اعتماد کے ماحول میں چین۔ہنگری تعلقات کی مضبوط بنیاد اور دونوں ممالک کے عوام کی روایتی دوستی کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال سے وسیع اتفاق رائے حاصل کیا۔

فریقین نے 2017 میں قائم ہونے والی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو سراہا اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چین اور ہنگری ایک دوسرے کو ترجیحی شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں اور ہمیشہ سے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں جو باہمی مفادات اور عملی تعاون کی مثال ہے۔

فریقین نے اعلیٰ سطحی رابطوں کو جاری رکھنے ، باہمی سیاسی اعتماد کو بڑھانے اور باہمی سودمند تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تاکہ دو طرفہ تعلقات عمدگی سے ترقی کریں اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید ثمرات پہنچائے جا سکیں۔

دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر موجودہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئے عہد میں ہمہ موسمی جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ فریقین نے عوامی جمہوریہ چین اور ہنگری کی جانب سے نئے عہد میں ہمہ موسمی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی تعمیر کا مشترکہ بیان بھی جاری کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.