News Views Events

آئینی ترامیم کیلئے نمبرز گیم: بیرون ملک موجود حکومتی اراکین کو واپس آنے کی ہدایت

اس وقت 10 سے 15 حکومتی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملک سے باہر ہیں، ان میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ بھی شامل ہیں۔

0

اسلام آباد: آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے کرنا حکومت کیلئے مسئلہ بن گیا۔
آئینی ترامیم کیلئے تعداد پوری کرنے کیلئے حکومت نے اپنے بیرون ملک دوروں پر موجود اراکین پارلیمنٹ کو 15 اکتوبر تک ہر صورت واپس آنے کی ہدایت کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت 10 سے 15 حکومتی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملک سے باہر ہیں، ان میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ بھی شامل ہیں۔
سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن، باپ پارٹی کے دنیشن کمار بیرون ملک موجود ہیں جبکہ سینیٹر عبدالقادر بھی بیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے ریاض فتیانہ اور سینیٹر فیصل سلیم بھی ملک سے باہر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.