News Views Events

نظریہ پاکستان کا تحفظ جاری رکھیں گے۔اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہوکر داخلی خارجی مسائل سے نکل سکتے ہیں، مسلم لیگ ق

0

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ
چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ ہاوس محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عمائدین، مشائح عظام ، علمائے کرام نے شرکت کی،جب کے نعت خوان حضرات نے نعتیہ کلام پیش کیے،

کانفرنس سے سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان ،رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان ،مسلم لیگی رہنماؤں ڈاکٹر محمد امجد،مصطفیٰ ملک ، رضوان صادق ،چویدری جہانگیر نے خطاب کیا۔ جبکہ ممتاز عالم دین پیر سید چراغ الدین شاہ، صاحبزادہ سعد الرحمن عیدگاہ شریف، مفتی گلزار نعیمی صدر جماعت ایل حرم نے اسوہ رسول پر روشنی ڈالی،

۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوداللہ اور رسول سے جنگ ، خاتمے کے لیے بل لائیں گے،نظریہ پاکستان کا تحفظ جاری رکھیں گے۔اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہوکر داخلی خارجی مسائل سے نکل سکتے ہیں، سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن خوش نصیب ہیں کہ انہیں چوہدری شجاعت حسین جیسا لیڈر ملا ہے جن کی اسلام اور پاکستان سے محبت مسلمہ ہے، پاکستانی قوم رسول مکرم کی تعلیمات سے راہنمائی لے کر دنیا میں ممتاز مقام حاصل کرسکتی ہے،

۔مسلم لیگی راہنماء ڈاکٹر امجد نے کہا کہ دنیا میں امن ترقی خوشحالی نبوی تعلیمات کے مرہون منت ہے، امت مسلمہ کو اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اسوہ رسول ﷺ سے راہنمائی لینا ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.