News Views Events

چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے "آسمان میں لکھی:میری چین کی کہانی” نامی سرگرمی کا انعقاد

0

چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے "آسمان میں لکھی:میری چین کی کہانی” نامی سرگرمی کا انعقاد

بیجنگ :  عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے سعودی عرب کے شہر ریاض میں "آسمان میں لکھی: میری چین کی کہانی ” نامی خصوصی تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔

جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چائنا میڈیا گروپ کے  صدر  شین ہائی ژیونگ نے تقریب میں ایک ورچول تقریر کی۔

اپنی تقریر میں شین ہائی شیونگ نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے عالمی پیمانے پر "آسمان میں لکھی: میری چین کی کہانی” نامی سرگرمی کا آغاز کیا اور 60 سے زائد ممالک کے دوستوں کی جانب سےچین کے ساتھ دوستی کی 1600 سے زائد کہانیاں موصول ہوئیں۔ ہم بین الاقوامی افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنائیں گے، عالمی تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیں گے اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے تاکہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے سلسلے میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں۔
.
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حالیہ برسوں میں چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کو فعال طور پر فروغ دیا ہے، فلسطین اسرائیل تنازعے میں ثالثی کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن و امان کو فروغ دینے میں اپنی دانشمندی فراہم کی ہے۔ خطے کے ممالک کے عوام چین کے ساتھ  افرادی و ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے، آنے والی نسلوں کے لئے دوستانہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مشترکہ طور پر سعودی-چین اور عرب-چین تعلقات کے لئے ایک بہتر مستقبل تخلیق کرنے کے منتظر ہیں۔سعودی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن اتھارٹی، سعودی نیشنل نیوز ایجنسی، اورینٹل ٹیلی ویژن اور ریاض نیوز پیپر  سمیت سعودی عرب کے مین اسٹریم میڈیا اور  الجزائر سلک روڈ نیوز نیٹ ورک، مراکش سوشلسٹ فرینڈز آف چائنا نیوز نیٹ ورک اور عراق اجنادائن نیوز ایجنسی جیسے مشرق وسطی کےمین اسٹریم میڈیا نے  اس تقریب کی رپورٹنگ کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.