News Views Events

چین، آٹھویں سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو کا افتتاح، پاکستان مہمان خصوصی کے طور پر مدعو

0

 

بیجنگ: 20 ستمبر کو آٹھویں سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو اور مشرقی اور مغربی چین کے تعاون ، سرمایہ کاری اور تجارتی میلے کا افتتاح چین کے صوبہ شان شی کے شہر شی آن میں ہوا۔

موجودہ ایکسپو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے اور پانچ نمائشی علاقے قائم کیے گئے ہیں جن میں بین الاقوامی تبادلے کی نمائش، بین الصوبائی تعاون نمائش، نقل و حمل اور لاجسٹکس نمائش، جدید مینوفیکچرنگ نمائش اور جدید توانائی نمائش کا علاقہ شامل ہے، جس کا کل نمائشی رقبہ72،000 مربع میٹر ہے، اور اس میں "بیلٹ اینڈ روڈ” کے شراکت دار ممالک اور علاقوں، چین کے مختلف صوبوں، خود اختیار علاقوں اور کاروباری اداروں کے مجموعی امیج، وسائل کی برتریوں، خصوصی صنعتوں اور کلیدی منصوبوں کی جامع نمائش کی جا رہی ہے۔موجودہ ایکسپو کے دوران 10 سے زائد اہم کانفرنسز اور فورمز بھی منعقد ہوں گے۔سلک روڈ ایکسپو کے آغاز کے بعد کے گزشتہ سات سالوں میں ، شرکاء کی تعداد 800،000 سے تجاوز کر چکی ہے ، اور غیر ملکی سرمائے کےاستعمال کے منصوبوں کے دستخط شدہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کی کل مالیت 54.421 بلین امریکی ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.