News Views Events

سی ایم جی2024 وسط خزاں فیسٹیول گالا” کل دنیا بھر میں نشر ہوگا

0

 

بیجنگ وقت کے مطابق17 ستمبر کی رات 8 بجے ، "چائنا میڈیا گروپ کا 2024 وسط خزاں فیسٹیول گالا” دنیا بھر میں نشر ہوگا۔

اس سال وسط خزاں فیسٹیول گالا چین کے صوبہ لیاؤنینگ کے شہر شن یانگ میں منعقد ہوگا۔ شہر شن یانگ کی تاریخ 2،300 سال سے زیادہ پرانی ہے ، اور یہاں 1،500 سے زیادہ تاریخی اور ثقافتی مقامات شہر کی رونق میں اضافہ کرتے ہیں۔ سی ایم جی گالا میں شہر شن یانگ کی شہری ثقافت اور مقامی خصوصیات کو گہرائی سے مربوط کیا گیا ہے بلکہ شن یانگ کے فاربڈن سٹی، لیاؤنینگ کے صوبائی میوزیم اور چائنا انڈسٹریل میوزیم سمیت 13 مقامات کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ شمال مشرقی چین کے ثقافتی حسن کو دکھایا جائے۔ فرانس کے پیانو نواز رچرڈ کلائڈرمین، ہنگری کے پیانو نواز ہواسی اور قازقستان کے گلوکار دیماشی کدائی بیلیگن بھی چینی فنکاروں کے ساتھ اس گالا میں شاندار پروگرام پیش کریں گے۔

"سی ایم جی2024 وسط خزاں فیسٹیول گالا” چائنا میڈیا گروپ کے چینلز سی سی ٹی وی 1، سی سی ٹی وی 3، سی سی ٹی وی 4، سی سی ٹی وی 15، 4K یو ایچ ڈی چینل، 8K یو ایچ ڈی چینل، سی سی ٹی وی انٹرٹینمنٹ چینل اور دیگر ٹی وی چینلز اور ریڈیو فریکوئنسیز کے ساتھ ساتھ سی جی ٹی این نیو میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی نشر کیا جائےگا۔ چائنا میڈیا گروپ گالا کے پورے پروگرام کے سگنلز کو بیک وقت امریکی ODK میڈیا، یورپی چینی ٹیلی ویژن، یو اے ای چائنا عرب سیٹلائٹ ٹی وی، کینیا سوئچ ٹی وی، بنگلہ دیش ویژن ٹی وی، سری لنکا مرر، افغانستان منگیو ٹی وی اور بہت سے ممالک کے دیگر مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے مین اسٹریم میڈیا تک بھی فراہم کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.