News Views Events

ڈبلیو ٹی او قوانین کے تحت چین-یورپی یونین تجارتی تنازعات کو حل کئے جا نے کا اعلان

0

بیجنگ :یورپی یونین کے رکن ممالک کے نمائندوں نے یورپی کمیشن کی طرف سے پیش کردہ یورپی یونین کے الیکٹرک وہیکل کاؤنٹر ویلنگ کیس کے حتمی مسودے کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے  چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے ترجمان نے کہا کہ چینی کاروباری برادری یورپی یونین کی جانب سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر  اضافی محصولات عائد کرنے کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں چینی کمپنیاں یورپی یونین کی تحقیقات میں انتہائی خلوص کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں  اور امید ہے کہ قیمتوں کے وعدوں سمیت دیگر طریقوں سے  ڈبلیو ٹی او قوانین کے تحت چین اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو  حل کیا جائے گا۔

چینی صنعتی اداروں  کے وفد نے متعدد بار یورپ کا دورہ کیا اور یورپی کاروباری برادری کے ساتھ وسیع  تبادلہ خیال کیا۔فریقوں نے متفقہ طور پر مارکیٹ کے اصولوں اور معاہدے کے جذبے کا احترام کرنے اور تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کرنے پر زور دیا۔ چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) اور چائنا چیمبر آف انٹرنیشنل کامرس (سی سی او آئی سی) اس کیس کی  پیش رفت پر گہری توجہ دیں گے اور چین اور یورپی یونین کی حمایت کریں گے کہ وہ  بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں  تاکہ چین-یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.