News Views Events

مسلم لیگ ق کا ماہ ربیع الاول جوش و خروش سے منانے،جمعہ کو مسلم لیگ ہاوس میں سیرت النبی ﷺ کا نفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

چوہدری شجاعت حسین صداررت کریں گے، رضوان صادق خان انتظامی کمیٹی کے سربراہ مقرر ۔

1

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایات پر پاکستان مسلم لیگ جشن آمد رسول ﷺ کے سلسلہ میں ملک بھر میں پروگرام منعقد کرے گی، اور ان بابرکت ایام کو پورے مذیبی جوش و خروش سے منایا جائے گا،
جمعہ 20 ستمبر بوقت تین بجے مسلم لیگ ہاوس میں سیرت النبی ﷺ کا نفرنس کے انعقاد کیا جائے گا ،جس کی صدارت پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کریں گے، اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مسلم لیگ ہاوس میں فیڈرل کیپٹل کے صدر رضوان صادق خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی راہنماء ڈاکٹر محمد امجد، مصطفیٰ ملک ، چوہدری جہانگیر، ڈاکٹر رحیم اعوان،عاطف مغل، عظام چوہدری ،جلیل ملک سمیت پارٹی کے دوسرے عہدے داران شریک ہوئے ،اس موقع پر رضوان صادق خان انتظامی کمیٹی کے سربراہ مقررکرنے کا فیصلہ ہوا، کانفرنس میں مشائح عظام ، علمائے کرام کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا ۔ پارٹی راہنما ڈاکٹر امجد نے کہا کہ جناب رسالت مآب ﷺ کی بعثت اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے زندگی کے ہر موڑ میں انکی سیرت طیبہ سے راہنمائی لینا ہوگی۔

1 Comment
  1. Dr , Shaukat Ali says

    ماشاءاللہ زبردست عملی اقدام ھے اللہ تعالٰی ھمارے لیڈر چوہدری شجاعت حسین صاحب کو سلامتی و لمبی عمر عطا فرمائے ۔ تمام احباب و طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے عاشق رسول کو درجہ بدرجہ اللہ تعالٰی اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین
    پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد
    دوعا گو ڈاکٹر شوکت علی شیخ
    جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ اورسیز انگلینڈ UK 🇬🇧

Leave A Reply

Your email address will not be published.