News Views Events

اسپیکر ایاز صادق سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات

0

اسپیکر ایاز صادق سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات

اسلام آباد:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے ملاقات فیرڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا ایک پارلیمانی جمہوریت ہے،

ایتھوپیا اپنے خطے میں علاقائی امن و استحکام کی لئے اہم کردار ادا کررہاہے۔۔

جمال بکر عبداللہ نے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے،

دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں میں اضافہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،

ایتھوپیا کا سفارت خانہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایتھوپیا براعظم افریقہ کا اہم ملک ہے،

پاکستان لک افریقہ پالیسی کے تحت ایتھوپیا سمیت تمام افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں،

پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،

اسپیکر نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں اقوام کے بہترین مفاد میں ہے۔

دونوں ممالک میں تجارت، صنعت، تعلیم اور ثقافت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.