News Views Events

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ

0

ریاض:متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ سرکاری دورے پر گیارہ تاریخ کو متحدہ عرب امارات کے شیخ زائد بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے ۔
لی چھیانگ نے کہا کہ 40 سال قبل فریقین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات نے ہمیشہ بھرپور ترقی برقرار رکھی ہے اور دونوں ممالک کی دوستی مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔ رواں سال مئی میں دونوں ممالک کے صدور نے مشترکہ طور پر چین متحدہ عرب امارات تعلقات کا نیا خاکہ تشکیل دیا ، جس میں آگے بڑھنے کے راستے کی نشاندہی کی گئی ہے اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون کی ترقی میں مضبوط حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔
لی چھیانگ نے واضح کیا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین متحدہ عرب امارات تعلقات ہمہ جہت، تیز رفتار اور گہرے انداز میں استوار ہوئے ہیں، مختلف شعبوں میں عملی تعاون گہرا ہوا ہے اور افرادی و ثقافتی تبادلے تیزی سے فعال ہوئے ہیں۔ فریقین نے کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھا ہے اور خطے اور دنیا کے امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.