News Views Events

چینی وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے ملاقات

0

ریاض:چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاض کے شاہی محل میں سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے بات چیت کی اور چین سعودی عرب اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور سعودی عرب نے باہمی احترام، باہمی اعتماد، باہمی مفاد اور باہمی سیکھنے پر عمل کیا ہے اور دوطرفہ تعلقات جامع، تیز رفتار اور گہرے انداز میں استوار ہوئے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نتیجہ خیز ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔ چین سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں چین کی سفارتکاری کی مجموعی سمت میں ترجیح دیتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی ترقی کی بھرپور حمایت اور ترقی کے حصول کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے، ایک دوسرے کی ترقی کو ایک اہم موقع سمجھتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کی نئی اور وسیع تر ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں مسلسل اضافے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی میکانزم کے کردار کو مکمل اہمیت دیتا ہے۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور چین کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ سعودی عرب چین کے ساتھ اعلیٰ سطحیٰ تبادلوں کو مزید قریب کرنے، سعودی عرب چین اعلیٰ سطحی کمیٹی کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لانے، ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور توانائی، سرمایہ کاری، مالیات اور عوامی اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.