News Views Events

چین مشرقی تیمور کے ساتھ تخفیف غربت، سیاست اور مقامی امور سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے، چینی وزیر اعظم

0

چین مشرقی تیمور کے ساتھ تخفیف غربت، سیاست اور مقامی امور سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے، چینی وزیر اعظم

بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے دورے پر آئے ہوئے مشرقی تیمور کےصدر راموس ہورٹا سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور مشرقی تیمور نے 22 سال قبل قائم کیے گئے سفارتی تعلقات کے بعد سے ہمیشہ سے ایک دوسرے کو سمجھا ہے اور حمایت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے اور عملی تعاون کے زیادہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ سے صدر راموس ہورٹا کی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لئے نئی منصوبہ بندی کی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین مشرقی تیمور کے ساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھاتے ہوئے” بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو ” کی اعلی معیاری مشترکہ تعمیر کے تحت بنیادی تنصیبات اور باہمی روابط سمیت تعاون کو مضبوط بنانے، زراعت اور ماہی گیری، تخفیف غربت، سیاست اور مقامی امور سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے خدمات سر انجام دی جا سکیں۔

مشرقی تیمور کے صدر راموس ہورٹا نے کہاکہ ان کا ملک ایک چین کے اصول پر گامزن ہے اور ” بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں فعال حصہ لیتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی تیمور زراعت اور آبی وسائل سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو گہرا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور اپ گریڈیشن کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.