عالمی سطح پرخرابی نے پاکستان میں بھی مائیکروسافٹ مشینوں کو متاثر کیا، پی ٹی اے
عالمی سطح پرخرابی نے پاکستان میں بھی مائیکروسافٹ مشینوں کو متاثر کیا، پی ٹی اے
اسلام آباد: پاکستان میں آئی ٹی سروس متاثر ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا موقف سامنے آگیا، پی ٹی اے کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آئی ٹی کی بندش کی وجہ سے مائیکروسافٹ مشینیں متاثر ہوئی ہیں، ایک غلط اپڈیٹ کی وجہ سے خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مائیکرو سافٹ کے صارفین متاثر ہوئے ہیں، خرابی کے باعث متاثرہ پی سی اور سرورز اسٹارٹ اپ کے بچاؤ کے لیے ریکوری بوٹ لوپ میں چلے گئے، جس کے باعث کچھ انٹرنیٹ خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔
سائبر سیکیورٹی فراہم کنندہ کراؤڈ اسٹرائک میں ایک خرابی کے باعث عالمی سطح پر آئی ٹی کی بندش دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ونڈوز کی ہزاروں مشینیں متاثر ہوئیں۔ کراؤڈ اسٹرائیک کی ویب سائٹ کے مطابق، خرابی کی نشاندہی کے بعد اسے درست کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں صارفین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے سپورٹ پورٹل سے سافٹ ویئر کو ری اسٹور کرتے ہوئے اپ ڈیٹ کرلیں، کلائنٹس اسپورٹ پورٹل سے سافٹ ویئراپ ڈیٹ کریں تاکہ سروسزکو بحال کیا جاسکے۔
پی ٹی اے کے مطابق کراؤڈاسٹرائیک کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ غلطی کی نشاندہی کرلی گئی، جسے ٹھیک بھی کردیا گیا ہے، تاہم متاثرہ سسٹم کو اپ دیٹ کردیا جائے۔