News Views Events

چین پاک مشترکہ اقدام ،گوادر میں پاکستان بان مو اکیڈمی کا افتتاح کر دیا گیا

0

گوادر :گوادر میںپاکستان اور چین کے پیشہ ورانہ تعلیم کو فروغ دینے کے مشترکہ اقدام کے تحت پاکستان بان مو اکیڈمی کا افتتاح کر دیا گیا ۔
افتتاحی تقریب گوادر پورٹ پاکستان اور چین کے شہر جنان میں بیک وقت منعقد کی گئی ۔گوادر پرو کے مطابق یہ افتتاح پاک چین تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے جس میں پاکستان چائنہ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج، گوادر پورٹ اتھارٹی اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ(پاکستان) کمپنی لمیٹڈ کے نمائندوں نے اکیڈمی کے قیام کے لیے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے۔ شانڈونگ بزنس ووکیشنل کالج کے ژانگ ژی ڈونگ نے ووکیشنل ایجوکیشن گوئنگ گلوبل 2.0 اقدام کے تحت جدید پیشہ ورانہ تربیت کے ماڈلز کو اپنانے اور بان مو اکیڈمی کو پیشہ ورانہ مہارت کے عالمی برانڈ کے طور پر قائم کرنے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر کے ووکیشنل کالج کے پرنسپل احمد منظور نے مقامی مہارتوں کے خلا کو دور کرنے میں اکیڈمی کے کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 60 سے زائد گریجویٹس نے کاروبار اور سرکاری شعبوں میں ملازمتیں حاصل کی ہیں اور ای کامرس ، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی اور پورٹ مینجمنٹ میں ڈگری پروگراموں کے لئے نئے اندراج کا اعلان کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ(پاکستان) کے چیئرمین یو بو نے اکیڈمی کے لئے اپنی کمپنی کی حمایت کا اعادہ کیا اور علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور چین پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے تعلیمی اداروں اور کاروباری اداروں کے مابین قریبی تعاون پر زور دیا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پاسند خان بلیدی نے کہا کہ 60 فیصد مقامی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت ہے، بلیدی نے بان مو اکیڈمی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور گوادر کی ترقی میں چین کے جاری تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.