News Views Events

مید ہے جاپان اور چین اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے، چینی وزیراعظم

امور تائیوان دونوں مما لک کے تعلقات کی سیاسی بنیاد پر اثر انداز ہوتے ہیں، لی چھیانگ کی جاپانی ہم منصب سے گفتگو

0

 

سیئول: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے سیئول میں نویں چین جاپان جنوبی کوریا سربراہ اجلاس کے موقع پر جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے ملاقات کی ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں چینی صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم کیشیدا کے درمیان سان فرانسسکو میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنما اسٹریٹجک اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے جامع فروغ کا اعادہ کرتے ہوئے ایک اہم اتفاق رائے پر پہنچے تھے جس نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اہم سیاسی رہنمائی فراہم کی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاپان اور چین مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کریں گے، باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا جاری رکھیں گے، تعاون کو گہرا کریں گے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے، اور ایک تعمیری اور مستحکم چین جاپان تعلقات کی تعمیر کی کوشش کریں گے جو نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرے۔لی چھیانگ نے کہا کہ تاریخ اور امور تائیوان ، چین جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد پر اثر انداز ہوتے ہیں جو ایک بنیادی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امور تائیوان چین کے بنیادی مفادات سے منسلک ہیں اور یہ چین کی ایک سرخ لکیر بھی ہے ۔ لی چھیانگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاپان اپنے وعدوں پر عمل کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کے لئے مثبت ماحول پیدا کرے گا۔
لی چھیانگ نے مزید کہا کہ جاپان کے فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کا مسئلہ تمام انسانیت کی صحت، عالمی سمندری ماحول اور بین الاقوامی مفاد عامہ سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک اہم متعلقہ فریق ہے اور چینی حکومت اور عوام اس بارے میں انتہائی فکرمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جاپان طویل مدتی بین الاقوامی نگرانی کے انتظامات جیسے معاملات پر مزید خلوص اور تعمیری رویے کا مظاہرہ کرے گا، اندرون و بیرون ملک جائز اور معقول خدشات کو سنجیدگی سے لے گا اور اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے مکمل کرے گا۔
فومیو کیشیدا نے کہا کہ جاپان اور چین کے تعلقات میں ترقی کی مثبت رفتار کو برقرار رکھنا نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لئے فائدہ مند ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، گرین اکانومی، طب اور صحت اور تھرڈ پارٹی مارکیٹس کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، عوامی تبادلوں کو آسان بنانے، علاقائی تعاون کو گہرا کرنے، موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے، تعمیری اور مستحکم جاپان چین تعلقات کی فعال تعمیر، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور باہمی فائدہ مند تعلقات کو جامع طور پر آگے بڑھانے اور دو طرفہ تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر 1972 کے جاپان چین مشترکہ اعلامیے میں بیان کردہ موقف پر عمل کرنے سے متعلق جاپان کے موقف میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
فریقین نے ہر سطح پر بات چیت اور روابط کو مضبوط بنانے، چین جاپان اعلیٰ سطحی اقتصادی مذاکرات اور عوامی تبادلوں کے مشاورتی طریقہ کار کے نئے ادوار کے انعقاد ، فوکوشیما سے سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے معاملے پر مشاورت اور مکالمے کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور پر رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
فریقین نے مشترکہ تشویش کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.