اسرائیلی وفد غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کے لئے 27 اکتوبر کو دوحہ جائے گا
تل ابیب:غزہ جنگ بندی میں بڑی پیشرفت،اسرائیلی وفد غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کے لئے 27 اکتوبر کو دوحہ جائے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ اسرائیل کی انٹیلی جنس اور خفیہ سروس (موساد) کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بانیا اس ماہ کی 27 تاریخ کو دوحہ جائیں گے جہاں وہ امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز اور قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کریں گے۔ اجلاس میں تمام فریق تازہ ترین پیش رفت کی روشنی میں غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کے آپشنز پر تبادلہ خیال کریں گے۔