News Views Events

چینی صدر کی اسکولز میں نظریاتی اور سیاسی کورسز کی اہمیت بارے اہم ہدایات

0

بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں اسکولز میں نظریاتی اور سیاسی کورسز کی اہمیت اور تعمیر کے بارے میں اہم ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہ اسکولز میں نظریاتی اور سیاسی کورسز کو ہمیشہ مارکسزم کے رہنما موقف پر قائم رہنا چاہیے ، چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی تعمیر پر زور دیا جانا چاہیے اور بہترین روایتی چینی ، انقلابی اور جدید سوشلسٹ ثقافت کی بنیاد پر نظریاتی اور سیاسی کورسز کے معیار اور تاثر کو مسلسل بہتر بنانا ضروری ہے۔11 مئی کو بیجنگ میں منعقدہ "نئے دور میں اسکولز میں نظریاتی اور سیاسی کورس کنسٹرکشن پروموشن کانفرنس ” میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے اجلاس سے خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.