News Views Events

چین ،پانامہ مخلص دوست اور باہمی مفادات کے حامل شراکت دار ہیں،چینی صدر

0

بیجنگ:چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے حوسے راول مولینو کو پانامہ کا صدر بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
چینی میڈیا کے مطابق اپنے پیغام میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ جون 2017 میں چین اور پانامہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے چین-پانامہ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔
سات برسوں میں چین-پانامہ تعلقات کی ترقی کی رفتار تیز ہوئی اور زیادہ ثمرات حاصل ہوئے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو عملی فائدہ پہنچا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چین اور پانامہ کے سفارتی تعلقات کا قیام دونوں ممالک کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔
چین-پانامہ تعلقات کو فروغ دینا اور ایک چین کے اصول پر گامزن رہنا دونوں ممالک کے تمام حلقوں کا اتفاق رائے بن گیا ہے۔
چین اور پانامہ مخلص دوست اور باہمی مفادات کے حامل شراکت دار ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین-پانامہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اورصدر ملینو سے دوستانہ روابط برقرار رکھ کر چین-پانامہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچانے کے خواہاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.