ثقافتی سیاحت اور تفریح سے چین میں تعطیلات کی معیشت کو فروغ ملا
بیجنگ(نیوزڈیسک) نئے سال کی تین روزہ تعطیلات کے دوران ، چین میں135 ملین افراد نے سفر کیا ، اور ملکی سیاحت کی آمدنی تقریباً 80 بلین یوآن تک پہنچ گئی ۔ سیاحو ں کی تعداد میں سال بہ سال ایک گنا کا اضافہ اور سیاحتی آمدنی میں دو گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ میوزیکل شوز، ثقافتی سرگرمیوں اور غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائشیوں سمیت دیگر پروگرامز تعطیلات کے دوران خاصے مقبول رہے. کلچر سے بھرپور طرز تفریح نئے سال کے موقع پر نوجوانوں کے لئے فیشن بن گیا ہے اور سال نو کے موقع پر آتش بازی، کنسرٹس، لائٹ شوز اور تھیم کارنیول پارٹیوں کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔