News Views Events

جاپان نے سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا آٹھواں دور شروع کر دیا

0

ٹوکیو:7 اگست کو جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور اسٹیشن سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا آٹھواں دور شروع ہوا۔ جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی 5 اگست کو جاری اطلاع کے مطابق سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا موجودہ دور 7 سے 25 تاریخ تک جاری رہے گا جس میں تقریباً 7800 ٹن جوہری آلودہ پانی کا اخراج ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بین الاقوامی برادری کی جانب سے وسیع پیمانے پر شکوک و شبہات اور متعلقہ ممالک کی شدید مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے جاپان نے 2011 میں فوکوشیما جوہری حادثے کے بعد جمع ہونے والے 1.34 ملین ٹن جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا زبردستی آغاز کیا ۔ اس پر جاپانی عوام اور ماہرین کا کہنا تھا کہ جاپانی حکومت اورٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے سلامتی کو یقینی بنائے بغیر جوہری آلودہ پانی کا سمندر میں مسلسل اخراج انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک عمل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.