News Views Events

وزیراعظم نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کرلی

0

وزیراعظم نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی فیصلوں کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملے پر وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جن میں حکم امتناع جاری ہوئے چھ ماہ گزر چکے ہیں، رپورٹ میں بتایا جائے متعلقہ اداروں نے حکم امتناع ختم کرانے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.