رواں سال سنکیانگ کی دو بندرگاہوں سے چار ہزار سے زائد چین- یورپ مال برادر ریل گاڑیاں گزری ہیں
بیجنگ(نیوز ڈیسک) اس سال سنکیانگ میں خرگوس اور الاشنکو پورٹس سے گزرنے والی چین- یورپ (چین وسطی ایشیا) مال بردار گاڑیوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
زیادہ سے زیادہ "میڈ ان چائنا” روزمرہ استعمال کی اشیا ، مکینیکل اور برقی آلات، الیکٹرانک و زرعی مصنوعات اور دیگر اشیا سنکیانگ ریلوے پورٹ سے وسطی ایشیا اور یورپی مارکیٹس تک پہنچائی گئیں۔
خرگوس ریلوے پورٹ سے اب تک کل 80 ٹرین روٹس گزرتے ہیں ، جو 18 بیرونی ممالک کے 45 شہروں اور خطوں تک جاتے ہیں جب کہ 118 ریلوے لائنز الاشنکو ریلوے پورٹ سے گزر کر 21 ممالک اور خطوں تک پہنچتی ہیں۔ یہ ایشیا اور یورپ کے درمیان گولڈن چینل کی تشکیل اور سنکیانگ کی اعلی معیار کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بھرپور مدد فراہم کرتی ہیں۔