پانی کے کنٹرول کے حوالے سے چینی صدر کے بیانات کے اقتباسات” کی اشاعت
پانی کے کنٹرول کے حوالے سے چینی صدر کے بیانات کے اقتباسات” کی اشاعت
بیجنگ: کتاب "پانی کے کنٹرول پر شی جن پھنگ کے بیانات کے اقتباسات” حال ہی میں ملک بھر میں شائع ہوئی۔
پانی کا کنٹرول چینی قوم کی بقاء و ترقی اور ملک کی خوشحالی کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے پانی کی آفات کی روک تھام، آبی وسائل کے تحفظ، پانی کے ماحولیاتی تحفظ اور بحالی، اور پانی کے ماحولیاتی نظم و نسق کے فروغ کو مربوط کیا ہے، اور پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی صلاحیت کو جامع طور پر بہتر بنایا ہے۔ نئے دور اور نئے سفر میں پانی کی آفات، آبی وسائل، آبی ماحولیات اور آبی ماحول کی حکمرانی کی مجموعی منصوبہ بندی، اچھی آبی ثقافت کے تحفظ، "انسان اور پانی کے درمیان ہم آہنگی” کو فروغ دینے اور ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کے لئے مضبوط آبی تحفظ کی ضمانت فراہم کرنے کے لئے پانی کے کنٹرول پر شی جن پھنگ کے بیانات بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔