News Views Events

برکس ممالک کو پائیدار امن اور عالمی سلامتی کے مقصد کے حصول میں نئی شراکتیں کرنی چاہئیں،چینی وزیر خارجہ

0

بیجنگ:11 ستمبر 2024 کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے سینٹ پیٹرزبرگ میں سلامتی کے امور سے متعلق برکس کے اعلیٰ نمائندوں کے چودہویں اجلاس میں شرکت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ برکس ممالک کو پائیدار امن اور عالمی سلامتی کے مقصد کے حصول میں نئی شراکتیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے چین کی جانب سے چار تجاویز پیش کیں ۔
پہلی تجویز یہ کہ پرامن بقائے باہمی پر عمل کرنے والے بنیں ۔ دوسری یہ کہ کثیرالجہتی کے معمار بنیں ۔ تیسری یہ کہ مسائل کے سیاسی حل کو فروغ دینے والے بنیں اور چوتھی یہ کہ انصاف کریں اور انصاف کے محافظ بنیں۔
وانگ یی نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل سکیورٹی اینیشی ایٹو سیکورٹی گورننس کو مضبوط بنانے، سیکورٹی کے مسائل کو حل کرنے اور سیکورٹی مسائل کو ختم کرنے کی راہ دکھا تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے برکس شراکت داروں کے ساتھ عالمی سلامتی کے اقدام کو مکمل طور پر نافذ کرنے، برکس کے سیاسی اور سیکورٹی تعاون کو مسلسل گہرا کرنے، ایک پرامن دنیا کی تعمیر اور ایک بہتر کل کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.