News Views Events

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2024

0

 

اعتصام الحق ثاقب

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ایک اہم  عالمی نمائش  ہے جو عالمی سطح پر خدمات میں تجارت کی ترقی کو فروغ دیتی ہے ۔ یہ  ممالک کے لیے اپنی خدمات کے اظہار  اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک بہترین  پلیٹ فارم کے طور پر  گزشتہ 12 سالوں سے  منعقد ہو رہی ہے  ۔12 ستمبر سے شروع ہونے والی اس نمائش کا انعقاد گزشتہ سال کی کی طرح اس سال  بھی  نیشنل کنوینشن سینٹر بیجنگ اور شو گانگ پارک  بیجنگ میں ہو رہا ہے جہاں آن لائن اور آف لائن نمائشوں کا اک سلسلہ موجود ہے  جو مختلف شعبو ں میں بین الممالک تعاون اور  ترقی کو  فروغ دے گا ۔

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز  2024 تجارت کے میدان میں دنیا کی پہلی اور سب سے بڑی جامع نمائش ہے۔ اپنے آغاز سے لے کر اب تک  اس نمائش نے   197 ممالک اور خطوں سے 900,000 سے زائد نمائش کنندگان کے ساتھ  ساتھ  800 سے زائد غیر ملکی کاروباری انجمنوں اور اداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ اس سال کی  نمائش  کا موضوع "عالمی خدمات، مشترکہ خوشحالی” ہے۔اس سال  مجموعی طور پر 83 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں  نمائش میں شرکت  کر رہی ہیں  جن میں  13 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں  ایسی ہیں جو  پہلی بار آف لائن  شرکت کر رہی ہیں  ۔ 420 سے زیادہ فارچیون 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں نے اپنی آف لائن شرکت کی تصدیق کی ہے۔

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کی کچھ اہم  خصوصیات کی بات کی جائے تو  سب سے پہلے اس نمائش کا  خاصیت عالمی اشتراک کو کہا جا سکتا ہے ۔سفٹس(چائنا انٹرنیشنل فئر فار ٹریڈ ان سروسز ) دنیا بھر کے شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے   جن میں سرکاری اہلکار ، کاروباری رہنما ، اور مختلف خدمات کے شعبوں کے ماہرین شامل ہیں ۔اس کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ یہ خدمات میں تجارت کے  فروغ  کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے  جو   مالیات ، صحت کی دیکھ بھال ، تعلیم اور ٹیکنالوجی جیسی مختلف صنعتوں میں خدمات میں تجارت کو فروغ دیتی ہے ۔ اختراعی خدمات کے حوالے سے بات کی جائے تو  یہ نمائش  اختراعی خدمات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش  میں ایک ایسا پلیٹ فارم ہے   جو کمپنیوں کو نئی مصنوعات اور حل متعارف کرو ا تا ہے ۔اس نمائش میں دنیا بھر سے آنے والے ماہرین مختلف فورمز میں تجارت اور خدمات سے منسلک پالیسیوں اور مستقبل کے حالات کے پیش نظر آنے والی تبدیلیوں کے بارے  میں آراء کا تبادلہ کرتے ہیں۔ کاروباری اداروں کو شراکت داری قائم کرنے ، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور اپنی عالمی موجودگی کو بڑھانے کے لیے  ایک  بہترین نیٹ ورک مل پاتا ہے جو  خدمات میں بین الاقوامی تجارت کے دائرے میں ایک اہم  کردار ادا کرتا ہے ۔

اس سال کے سفٹس میں بھی مختلف فورمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں  سائنس اور ٹیکنالوجی ،ای کامرس ،ماحول اور اس کی حفاظت ،موسمیات ،سیاحت اور اس سے متعلقہ شعبہ جات  اور  روایتی چائنیز ادویات اور خاس طور  پر ان کے بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک میں تعاون کے موضوعات شامل ہیں ۔

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کا آغاز 2012 میں ہوا تھا اور اس کے بعد سے ہر سال مختلف شعبوں میں مختلف اختراعی خدمات کی  یہاں نمائش   کی جاتی ہے ۔

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں عام طور پر مختلف فنٹیک  سرو سز بھی نمائش کا خا ص حصہ ہوتی ہیں۔مثال کے طور پر   موبائل ادائیگی کا  نظام جس میں جدید موبائل ادائیگی کی ٹیکنالوجیز کا اظہار ہوتا ہے  اور اس میں  کیو آر کوڈ کی ادائیگیاں ، موبائل والٹ  اور بغیر رابطے کے ادائیگییوں کے حل  شامل ہوتے ہیں۔اس نمائش میں  بلاک چین ایپلی کیشنز  کی مد میں  محفوظ لین دین ، سمارٹ معاہدے   ڈیجیٹل شناخت کی تصدیق   اور سپلائی چین مینجمنٹ کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کی نمائش  بھی ہوتی ہے۔ای کامرد کے بڑھتے رجحان کے سبب  بینکنگ سیکٹر میں ڈیجیٹل خدمات بھی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ۔مالیاتی شعبے آن لائن بینکنگ ایپس ، ورچوئل بینکنگ سلوشنز   اور اے آئی سے چلنے والی کسٹمر سروس کی نمائش  بھی شرکاء کی خاص توجہ کا مرکز ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ڈیجیٹل مصنوعات میں جدید ترین ڈیجیٹل خدمات جیسے اے آئی پر مبنی حل ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ خدمات ، اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ پلیٹ فارم  شامل ہیں ۔اس نمائش میں ٹیلی میڈیسن ،  مریضوں کی فاصلاتی  نگرانی   اور ذاتی صحت کی دیکھ بھال کے حل جیسی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں اختراعات کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔گرین ٹیکنالوجیز اور گرین ڈیولپمنٹ پر بات کریں  تو  قابل تجدید توانائی ، فضلہ کے انتظام اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق پائیدار اور ماحول دوست خدمات بھی میلے میں نمایاں  ہوتی ہیں ۔اس کے علاوہ اسمارٹ سٹیز  میں ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرنے والی خدمات ، بشمول شہری منصوبہ بندی ، نقل و حمل کے نظام ، اور آئی او ٹی ایپلی کیشنز  بھی بدلتی دنیا کا احاطہ کرتی ہیں ۔

اپنی نوعیت کی ابتدائی اور نمایاں اس نمائش نے اقتصادی عالگیریت  کے لئے ایک نیا معاشرہ تشکیل دینے میں بے پناہ مدد کی ہے اور ابھی بھی اس نمائش سے مستقبل کے لئے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔امید ہے کہ بدلتی دنیا میں مینوفیکچرنگ کے ساتھ ساتھ خدمات کی تجارت میں ہونے والے تعاون میں اس نمائش اور اس طرح کی دیگر نمائیسشوں سے عالمی دنیا اور عالمی معاشرے کو فائدہ ہو گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.