News Views Events

جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ،چین اور فلپائن کا سفارتی ذرائع سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

0

بیجنگ:حالیہ دنوں جنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر چین فلپائن باہمی مشاورتی میکانزم (بی سی ایم) کے وفود کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ فریقین نے چین فلپائن بحری امور خصوصاً ژیان بن ریف کے معاملے پر کھل کر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
چین نے ژیان بن ریف کے معاملے پر اپنے اصولی موقف کا اعادہ کیا اور فلپائن پر زور دیا کہ وہ متعلقہ جہاز کو فوری طور پر واپس بلا ئے ۔ چین نے کہا کہ وہ اپنی خودمختاری اور جنوبی بحیرہ چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی سنجیدگی کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا۔ فریقین نے بی سی ایم جیسے سفارتی ذرائع سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.