News Views Events

چین میں ہیومنائڈ روبوٹس کی صنعت

0

 

اعتصام الحق ثاقب
حالیہ برسوں میں چینی روبوٹ کی صنعت میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے ، اور یہ لوگوں کے روزمرہ کے کام اور زندگی میں بہت مربوط ہو گئی ہے ۔ چین دنیا کے معروف روبوٹ پروڈیوسر اور مارکیٹ میں ترقی کر چکا ہے ۔

حال ہی میں بیجنگ میں  ورلڈ روبوٹ کانفرنس  2024  منعقد  ہوئی ۔  ورلڈ روبوٹ ایکسپو 2024    جو ورلڈ روبوٹ کانفرنس کا ایک حصہ ہے  نے تقریبا 170 چینی اور بین الاقوامی روبوٹکس کمپنیوں کو اپنی جانب  متوجہ کیا ۔ ایکسپو میں 600 سے زیادہ اختراعی مصنوعات  کی نمائش کی گئی جن میں 27 ہیومنائڈ روبوٹس شامل  تھے ۔
UBTECH  روبوٹکس کارپوریشن ، لمیٹڈ ، جنوبی چین کے گوانگڈونگ صوبے کے شینزین میں واقع ایک معروف روبوٹکس کمپنی نے حال ہی میں ہیومنائڈ روبوٹ واکر ایس لائٹ تیار کیا ہے  جس نے  تین ہفتوں تک اپنے انسانی ہم منصبوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد ، مشرقی چین کے صوبے  جیانگ کے شہر  ننگبو میں چینی الیکٹرک وہیکل کی 5 جی سمارٹ فیکٹری میں  اپنی تربیت مکمل کی ۔ 5 جی سمارٹ فیکٹری کے سربراہ کے مطابق واکر ایس لائٹ چین کا پہلا ہیومنائڈ روبوٹ بن گیا ہے جس نے کارگو باکسز کو منتقل کرنے کا پورا عمل مکمل کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ روبوٹ نے غیر معمولی امور کی تکمیل میں ہر مشکل مرحلے کو آسانی کےساتھ مکمل کیا جس سے اس کی کار کردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔اس قسم کے تجربات سے اندازہ ہوتا ہے کہ بڑھتی ہوئی انفرادی مانگ کو پورا کرنے کے لیے چینی مینوفیکچرنگ ہائی آٹومیشن سے جامع ذہانت کی طرف بڑھ رہی ہے ۔
اے آئی سے چلنے والے ہیومنائڈ روبوٹس میں ملٹی ماڈل ادراک اور خود مختار فیصلہ سازی کی صلاحیتیں ہوتی ہیں ۔چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے مطابق ، گذشتہ ایک دہائی کے دوران چین کے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں فی 10000 کارکنوں میں روبوٹ کی تعداد میں 19 گنا اضافہ ہوا ہے ، اور ملک کی نئی روبوٹ تنصیبات نے گذشتہ تین سالوں میں عالمی منڈی کا نصف سے زیادہ حصہ لیا ہے ۔
سروس روبوٹس کو خاندانی خدمات اور طبی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں بڑے پیمانے پر  استعمال کیا جا رہا ہے ، جبکہ خصوصی روبوٹس ہوا اور سمندر  میں تحقیقات  اور ہنگامی بچاؤ جیسے شعبوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اپنے بڑھتے ہوئے سائز کے ساتھ ساتھ چین کی روبوٹ صنعت ن اپنی تکنیکی صلاحیتوں میں بھی  مسلسل اضافہ دیکھ رہی ہے ۔ اس کا ثبوت ملٹی سینسر فیوژن پرسیپشن اور قدرتی انسانی مشین کے تعامل جیسی جدید ٹیکنالوجیز میں مسلسل پیش رفت ، تیزی سے جدید ترین کلیدی اجزاء جیسے ریڈوسرز ، کنٹرولرز ، اور سروو سسٹم ، اور ویلڈنگ اور اسپرے میں مصروف صنعتی روبوٹس کی بہتر کارکردگی اور حفاظتی سطحوں کے ساتھ ساتھ سرجری اور طبی طریقہ کار کے لیے سروس روبوٹس سے ملتا ہے ۔ جولائی 2024 تک ، چین کے پاس 190,000 سے زیادہ فعال روبوٹ پیٹنٹ تھے ، جو  کل عالمی سطح کا  تقریبا دو تہائی تھا ۔
نئی ا خترا عات اور تجربات کے ساتھ ساتھ ، چین کی روبوٹ صنعت  میں   بیک وقت زیادہ  مسابقت دکھائی دے رہی ہے ۔ روبوٹکس انڈسٹری ڈویلپمنٹ پلان ، روبوٹ + ایکشن پلان ، اور  ورلڈ روبوٹ کوآپریشن آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی گئی  ، گلوبل اے آئی گورننس پر شنگھائی اعلامیہ جاری کیا گیا  ، 26 بین الاقوامی روبوٹ معیارات پر نظر ثانی میں حصہ لیا  گیا ، اور روبوٹ اخلاقیات کی تحقیق ، ضابطے اور حکمرانی میں عالمی تعاون کی مسلسل  حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے  ۔
بیجنگ ایمبوڈیڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس روبوٹکس انوویشن سینٹر بنیادی ٹیکنالوجیز ، پراڈکٹ ڈویلپمنٹ ، اور ہیومنائڈ روبوٹ ایپلی کیشن ایکو سسٹم پر مرکوز چین کا پہلا انوویشن سینٹر ہے جس نے  ورلڈ روبوٹ کانفرنس  2024  کی افتتاحی تقریب میں اپ گریڈ یڈ  تیان گونگ 1.2 میکس ہیومنائڈ روبوٹ کی نقاب کشائی کی ۔ 173سینٹی میٹر لمبا اور 60 کلوگرام وزن والا یہ روبوٹ 42 ڈگری آف فریڈم پر مشتمل تھا ۔یہ پہلا موقع تھا جب ایک ہیومنائڈ روبوٹ نے طویل فاصلے تک کام کرنے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ سینٹر کے جنرل منیجر نے کہا کہ تیان گونگ 1.2 میکس ملٹیپل ویژول پرسیپشن سینسرز ، ،  سکس ڈائیمینشلنل فورس سینسرز ، اور تھری ڈی وژن سینسرز سے لیس ہے ، جو اسے 550 ٹریلین حسابات فی سیکنڈ انجام دینے کی اجازت دیتا ہے ۔
ستائیس ہیومنائڈ روبوٹس نے  عالمی روبوٹ کانفرنس   2024میں اپنا آغاز کیا   جس نے کافی توجہ  حاصل کی ۔ یہ مصنوعات بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے کب دستیاب ہوں گی ؟
اس کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ  "ہیومنائڈ روبوٹ جی 1 ، جو اس سال مئی میں 99,000 یوآن (13,922 ڈالر) کی ابتدائی قیمت کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا ، بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے ڈیزائن میں ترمیم کو مکمل کرنے کے قریب ہے ، اور توقع ہے کہ سال کے آخر تک بڑے پیمانے پر تیار کیا جا نے لگے گا ۔”
اگر ترقی کی ترتیب پر عمل  کیا جائے تو تو ہیومنائڈ روبوٹس کو پروڈکشن لائن اور خصوصی عہدے جیسے معائنہ اور دیکھ بھال ، اس کے بعد گھریلو کام ، بزرگوں کی دیکھ بھال ، اور دیگر خدمات  کے لئے استعمال کیا جا سکے گا  جو آئیندہ آنے والے وقتوں میں دنیا کی ترقی اور اس  میں موجود انسانوں کو میسر آسائیشوں میں انقلاب بر پا کر دے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.