News Views Events

بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کر لی

0

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کر لی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کر لی ہے۔
واقعہ بدھ کی صبح 9 بجے پیش آیا جب ملائکہ کے والد انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقہ بینڈرا میں واقع اپنے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔
اداکارہ کے سابق شوہر ارباز خان اور پولیس افسران ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
ملائکہ اروڑا مہاراشٹر کے شہر تھانے میں پیدا ہوئی تھیں اور 11 سال کی عمر میں ان کے والدین کے درمیان طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد وہ اپنی ماں اور بہن امریتا اروڑہ کے ساتھ شفٹ ہو گئیں تھیں۔
ملائکہ کی والدہ، جوائس پولی کارپ، ایک ملیالی مسیحی ہیں اور ان کے والد انیل اروڑا ایک پنجابی تھے، جو انڈین مرچنٹ نیوی میں کام کرتے تھے۔
حال ہی میں ایک فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ملائکہ نے بتایا تھا کہ وہ صرف 11 سال کی تھیں جب ان کے والدین کی طلاق ہوگئی۔
انہوں نے کہا اگرچہ میرا بچپن بہترین تھا لیکن یہ سب میرے لیے آسان نہیں تھا۔ میرے والدین کی علیحدگی کے بعد میں نے اپنی والدہ کو ایک نئے نظریے سے پہچانا۔

ملائکہ اروڑا کے والد کی خودکشی پر سابقہ اہلیہ کا بیان ریکارڈ
بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا کی خودکشی پر ان کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ کی والدہ جوائس نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب ملائکہ اروڑا 11 سال کی تھیں تو ان کے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد اداکارہ اور ان کی چھوٹی بہن امریتا را اپنی والدہ کے ساتھ رہنے لگی تھیں۔طلاق کے کافی عرصے تک ملائکہ اروڑا کے والدین علیحدہ رہے لیکن گزشتہ عرصے سے انیل اروڑا اپنی سابقہ اہلیہ جوائس کے ساتھ ہی رہ رہے تھے اور خودکشی کے وقت بھی جوائس اپنے سابق شوہر کی رہائش گاہ پر ہی موجود تھیں۔انیل اروڑا کی خودکشی کے چند گھنٹے بعد ہی پولیس نے ان کی سابقہ اہلیہ جوائس کا بیان ریکارڈ کیا، ملائکہ کی والدہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ انیل معمول کے مطابق بالکونی میں بیٹھ کر روزانہ صبح اخبار پڑھتے تھے۔جوائس نے پولیس کو بتایا کہ 11 ستمبر بدھ کی صبح جب انہوں نے کمرے میں اپنے سابق شوہر انیل کی چپل دیکھی تو وہ انہیں بالکونی میں ڈھونڈنے گئیں لیکن وہ بالکونی میں نہیں تھے، پھر انہوں نے بالکوںی سے نیچے دیکھا تو ان کی عمارت کا چوکیدار مدد کے لیے چِلا رہا تھا اور انیل زمین پر گِرے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ انیل اروڑا کسی بھی بیماری میں مبتلا نہیں تھے، انہیں صرف گھٹنوں میں درد رہتا تھا۔واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے 11 ستمبر بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.