نگران وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو قائد ایوان سینیٹ نامزد کردیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کی جانب سے اسحاق ڈار کو قائد ایوان سینیٹ نامزد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کی توثیق کے بعد اسحاق ڈار سینیٹ میں بطور قائد ایوان آئینی ذمہ داری انجام دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ میں حکومتی چیف وہیپ مقرر کیا گیا ہے۔ سلیم مانڈوی والا کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
تاہم پیپلزپارٹی کی جانب سے اسحاق ڈارکی بطور قائد ایوان نامزدگی پر اعتراض کیا گیا ہے۔ ذرائع پی پی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم نہیں تو قائدایوان کسی اور کو ہونا چاہیے۔