News Views Events

افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے 70 افراد جاں بحق، بنیادی ڈھانچہ تباہ

0

کابل: افغانستان کے کئی صوبوں خاص طور پر غور اور فاریاب میں سیلاب سے تقریبا 70 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان عبوری حکومت کی وزارت برائے امور مہاجرین کے مطابق 17 مئی کو صوبہ غور میں آنے والے سیلاب سے علاقے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔حالیہ سیلاب سے اب تک 50 افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں، تقریبا 2000 مکانات منہدم ہو چکے ہیں اور 4000 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جب کہ فصلیں اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے اور صوبے میں نقل و حمل بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
غور صوبے کے مقامی حکام کے مطا بق سیلاب نے صوبائی دارالحکومت چفچران کا تقریبا 80 فیصد حصہ تباہ کر دیا ہے اور 10 رہائشی اب بھی لاپتہ ہیں۔ صوبے میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ صوبہ فاریاب میں سیلاب سے 18 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ گورنر آفس کے ترجمان کے مطابق سیلاب نے صوبے کے کئی حصوں کو متاثر کیا ہے اور مقامی لوگوں کے بنیادی ذریعہ معاش پر شدید اثر پڑا ہے۔
افغانستان کے نقل و حمل اور شہری ہوا بازی کے محکموں نے پیشگی انتباہ جاری کیا ہے کہ ملک کے تقریبا آدھے صوبوں میں 19 مئی کو دوبارہ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے جس سے مزید سیلاب آنے کا اندیشہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.