News Views Events

چین کا اعلیٰ معیار کی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری پر عمل پیرا رہنے کا اعلان

نئی پیداواری قوتوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جا ئے گا، چینی نا ئب وزیر اعظم

0

بیجنگ :بیجنگ میں چونگ گوان چھون فورم 2024 کی سالانہ کانفرنس کا آغاز ہو گیا ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی نائب وزیر اعظم دنگ شوئے شیانگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ دنگ شوئے شیانگ نےکہا کہ جدت طرازی ترقی کی پہلی محرک ہے۔ چین قومی ترقی کے لیے سٹریٹجک سپورٹ کے طور پر اعلیٰ معیار کی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری پر عمل پیرا رہے گا، سائنسی اور تکنیکی اختراعی نظام کو بہتر بنائے گا، قومی سٹریٹیجک سائنسی اور تکنیکی طاقت کو مضبوط کرے گا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی سائنسی اور تکنیکی بنیادوں کو مسلسل مستحکم کرے گا۔ دنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین، "کھلے پن، انصاف، مساوات اور عدم امتیاز” پر مبنی سائنس و ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی تعاون کے تصور پر عمل کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے اور ایک گلوبل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیونٹی تشکیل دینے کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ طور پر ایک کھلا اختراعی ماحول بنائیں گے، نئی پیداواری قوتوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے اور بڑے سائنسی اور تکنیکی مسائل کو مل کر حل کریں گے۔ ہم موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ، توانائی اور غذائی تحفظ جیسے عالمی چیلنجز کے بارے میں تعاون اور مشترکہ سائنسی تحقیق کو مضبوط بنائیں گے ۔ افتتاحی تقریب میں ملکی اور غیر ملکی سائنسی اور تکنیکی عملے، کاروباری رہنماؤں، سرکاری حکام اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سمیت تقریباً 1,000 افراد نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.