News Views Events

امریکہ کی جانب سے ہواوے کمپنی کو کچھ کمپنیز کے برآمدی لائسنس منسوخ کرنے پر چین کا رد عمل سامنے آگیا

0

امریکہ کی جانب سے ہواوے کو کچھ کمپنیز کے برآمدی لائسنس منسوخ کرنے پر نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کیا ہے، اقتصادی اور تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دیا ہے، برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے اور مخصوص چینی کمپنیز کے خلاف بار بار غیر معقول پابندیاں لگائی ہیں اور جابرانہ اقدامات کیے ہیں۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے خالص سویلین کنزیومر چپ مصنوعات کی چین کو برآمد پر پابندی عائد کی ہے اور مخصوص چینی کمپنیز کی سپلائی میں کٹوتی کی ہے، یہ معاشی جبر کا ایک مثالی عمل ہے، جو نہ صرف ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، بلکہ امریکی کمپنیز کے مفادات کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ امریکہ نے جو کچھ کیا ہے اس نے "چین سے ڈی کپلنگ نہیں چاہتے” اور "چین کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بنتے” کے اپنے ہی وعدوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.