چین کا سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے میں افغانستان کی تازہ ترین پیش رفت کی عکاسی نہ کرنے پر اظہار افسوس
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کے مینڈیٹ میں توسیع سے متعلق قرارداد منظور کرنے کے بعد ایک وضاحتی بیان دیا، جس میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مسودہ قرارداد وقت کے مطابق افغان مسئلے پر تازہ ترین پیش رفت کی عکاسی کرنے میں ناکام رہا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق گینگ شوانگ نے کہا کہ چینی فریق نے یو این اے ایم اے کے مینڈیٹ میں توسیع سے متعلق قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا ، یہ بنیادی طور پر اقوام متحدہ کے کام کے لئے چین کی حمایت پر مبنی ہے۔ قرارداد کے مسودے میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ دو سال سے زیادہ عرصے سے صورتحال تبدیل نہیں ہوئی ہے جو واضح طور پر صورتحال کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ گینگ شوانگ نے کہا کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کے مجموعی استحکام کے پیش نظر، چین نے قرارداد کے مسودے پر مشاورت کی تجویز پیش کی کہ سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں مناسب توسیع کی جائے۔ چین متعلقہ امور پر تمام فریقوں کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔