News Views Events

سال 2023 میں چین کے قومی ریلوے نے 764.5 بلین یوآن کے فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری مکمل کی ، 3.68 بلین مسافروں نے قومی ریلوے سے سفر کیا

0

 

بیجنگ(نیوز ڈیسک)

چائنا ریلوے گروپ کی اطلاع کے مطابق 2023 میں چین کے قومی ریلوے نے 764.5 بلین یوآن کے فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری مکمل کی جو سال بہ سال 7.5فیصد کا اضافہ ہے۔ 2،776 کلومیٹر تیز رفتار ریل سمیت 3،637 کلومیٹر نئی لائنوں کو فعال کیا گیا اور ریلوے کی تعمیر کے سالانہ ہدف کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ۔

2023 میں چین میں 3.68 بلین مسافروں نے قومی ریلوے سے سفر کیا ۔مصروف ترین دنوں میں روزانہ 20 ملین سے زائد اور پورے سال میں روزانہ اوسطاً 10 ملین مسافر قومی ریلوے سے سفر کرتے ہیں، جو دونوں لحاظ سے ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.