News Views Events

چین کی برقی گاڑیوں پر امریکہ اور یورپ کی جانب سے تجارتی تحفظ پسند اقدامات پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر امریکہ اور یورپ کی جانب سے نافذ کیے جانے والے تجارتی تحفظ پسند اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی رسکنگ کے نام پر دیوارکھڑی کرنے اور اپنی رفتار تیز کرنے کے بجائے دوسروں کو روکنے کی کوشش نہ صرف اپنی طویل مدتی ترقی کو روکتی ہے بلکہ اس سے دنیا کی ترقی اور خوشحالی کی رفتار بھی سست ہو گی ۔
ماؤ نینگ نے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ تمام فریقین کو اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دوسروں کے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے اور اپنی ترقی کی تلاش میں مشترکہ ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے معاشی عالمگیریت کو زیادہ جامع سمت میں فروغ دینا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.