بحیرہ احمر کے بحران جیسے مسائل کا سبب اسرائیل فلسطین تنازعہ ہے ، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بحیرہ احمر سمیت موجودہ علاقائی کشیدگی فلسطین اسرائیل تنازع کی وجہ سے ہے اور اسرائیل کو فوری طور پر غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اپنی مجرمانہ فوجی کارروائیاں بند کرنی چاہئیں۔
کنعانی نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتا بلکہ علاقائی افراتفری میں اپنے مفادات کا حصول چاہتا ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے خلاف جو کچھ کیا، وہ ایک آزاد ریاست اور اقوام متحدہ کے رکن ملک کی حیثیت سے یمن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے اور اس طرح کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ ایسی جارحیت کرنے والے ممالک عالمی نظم و نسق ، بین الاقوامی قوانین، قواعد و ضوابط اور میکانزم کی پاسداری نہیں کر رہے ۔