چین کا ایک مرتبہ پھر فلسطین اسرائیل تنازع میں "دو ریاستی حل” پر زور
جنیوا(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین اسرائیل تنازع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ چین نے "دو ریاستی حل”پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور فلسطین کی جلد از جلد اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی حمایت کی۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندےزانگ جون نے کہا کہ "دو ریاستی حل” ہی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے حصول کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا بھی مضبوط تقاضا ہے۔ ہمیں گزشتہ ہفتے اسرائیلی رہنما کے "دو ریاستی حل” کو مسترد کرنے اور فلسطین کے مملکت کے حق سے انکار کے بیان پر سخت تشویش ہے، یہ بیان ناقابل قبول ہے۔ زانگ جون نے فوری ایک بین الاقوامی کانفرنس بلانےاور بامعنیٰ کثیرالجہتی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ایک ناقابل واپسی عمل ہونا چاہیے۔ چین اس عمل کے پہلے قدم، یعنیٰ فلسطین کے اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی حمایت کرتا ہے۔