News Views Events

بین الاقوامی ٹیلنٹ کے لئے ہانگ کانگ کی مضبوط کشش  جاری ہے، چینی وزارت خارجہ

0

 

ہانگ کانگ میں 1 لا کھ 74 ہزار  افراد کی خالصتاً  آمد ہوئی ہے، تر جمان

بیجنگ ()

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں ہانگ کانگ سے متعلق امور پر  کہا کہ بین الاقوامی باصلاحیت افراد کے لئے  ہانگ کانگ کی  مضبوط کشش میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔ پیر کے روز اعداد و شمار کے مطابق، 2022 کے وسط سے 2023 کے وسط تک، ہانگ کانگ میں 174،000 افراد کی خالصتاً  آمد ہوئی ہے، اور کوئی نام نہاد "روانگی کی لہر” نہیں دیکھی گئی. جنوری سے نومبر 2023 تک ہانگ کانگ کی حکومت کو ٹیلنٹ متعارف کرانے کی اسکیموں کے لیے 2 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد منظور  کی گئیں اور 80 ہزار ہانگ کانگ پہنچ چکے ہیں جو سالانہ کم از کم 35 ہزار ٹیلنٹ کے ہدف سے کہیں زیادہ ہے۔ سوئٹزرلینڈ کےلوسانی میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ ٹیلنٹ رپورٹ 2023 کے مطابق  ہانگ کانگ کا ٹیلنٹ مسابقت ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یہ اعداد و شمار اور حقائق پوری طرح سے ظاہر کرتے ہیں کہ ہانگ کانگ کو دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کی قدر اور حمایت حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.