News Views Events

امریکی ریاست الباما کے شہر برمنگھم میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ،21 زخمی

0

امریکی ریاست الباما کے شہر برمنگھم میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ،21 زخمی

امریکہ کی ریاست الباما کے شہر برمنگھم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق متعدد مسلح افراد نے ہجوم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، ایک اسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گیا جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعے میں ابھی تک کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا اور مسلح افراد کی تعداد، جرم کی تفصیلات اور محرکات واضح نہیں ہیں۔ پولیس نے جن کاروباری اداروں کے دفاتر کے قریب یہ واقعہ ہوا ہے ان سے سی سی ٹی وی ویڈیوز کی فراہمی کا کہا ہے ۔

امریکی "گن وائلنس آرکائیو” ویب سائٹ کے مطابق رواں سال امریکہ میں فائرنگ کے بڑے واقعات کی تعداد اس واقعے کے بعد 403 ہو گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.