News Views Events

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس، سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے امیدوار قرار، سپریم کورٹ نے ابہام دورکردیا

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق ابہام کی درخواست پر تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب اُمیدوار ہیں، الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے۔
ہفتہ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق ابہام کی درخواست پر تحریری آرڈر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پرعملدرآمد میں تاخیر کے نتائج بھی ہوسکتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس میں 12 جولائی کے حکم پر عمل درآمد سے متعلق ای سی پی کی درخواست پر وضاحت جاری کی، وضاحت مجوزہ آئینی ترمیم کو روک سکتی ہے۔
سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے اپنے 4 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ اب تک طے شدہ پوزیشن کے مطابق پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے اراکین پاکستان تحریک انصاف کے ہی کامیاب امیدوار تھے اور اس طرح متعلقہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہیں ۔
لہٰذا الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین اور قانون کے معاملے کے طور پر بالکل واضح ہے کہ چیزوں کو الجھانے اور چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی سختی سے مذمت کی جانی چاہیے۔
کمیشن کی جانب سے شارٹ آرڈر کے پیراگراف 8 (پیراگراف 10 کے ساتھ پڑھیں) کے تحت جاری کی جانے والی فہرست تمام متعلقہ افراد کی معلومات اور سہولت کے لیے وزارتی ایکٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہے اور اس کا کوئی واضح اثر بھی نہیں ہے۔ بہرحال، کمیشن کی جانب سے اس قانونی طور پر پابند ذمہ داری کو نبھانے میں مسلسل ناکامی اور انکار کے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے۔ اس ذمہ داری کو فوری طور پر ادا کیا جانا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.